Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فوج کی کور کمانڈرز کانفرنس ، قومی و خطے کی سلامتی صورتحال کا جائزہ

Now Reading:

پاک فوج کی کور کمانڈرز کانفرنس ، قومی و خطے کی سلامتی صورتحال کا جائزہ

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل بابر افتخارکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں منعقد کی گئی۔

میجرجنرل بابر افتخارنے کہا کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں قومی و خطے کی سلامتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ بھارتی جارحیت اوراشتعال انگیزیوں پربھی تفصیلی بات چیت کی گئی ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ اس موقع پر کور کمانڈرز کا جاری افغان امن عمل کے مغربی سرحدوں پر مثبت اثرات مرتب ہونے پر بھی اظہار اطمینان کیا گیا جبکہ شرکاء نے ملک بھر میں پرتشدد واقعات میں مسلسل کمی پر اظہار اطمینان کیا۔

میجرجنرل بابر افتخارکا کہنا تھا کہ کور کمانڈرز میں شرکا نے عزم کیا کہ بھارت کےمذموم مقاصدکوناکام بناتےرہیں گے جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں بےگناہ شہریوں پربھارتی ظلم وستم اور بھارت کی دہشت گردتنظیموں کی کھلم کھلاحمایت کو  بھی بےنقاب کرتےرہیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخارکا مزید کہنا تھا کہکانفرنس میں حکومت کی قدرتی آفات سےنمٹنےکیلئےمددجاری رکھنےکےعزم کااظہار کیا گیا جبکہ ملک میں کوروناوبا،ٹڈی دل اورانسدادپولیوکیلئےکوششوں پربھی بات چیت کی گئی۔

واضح رہے اس سے قبل بھی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں 229ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی تھی۔

Advertisement

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق کانفرنس میں ملکی داخلی سکیورٹی اور بارڈر کی صورتحال پر خصوصی غور کیا گیا جبکہ کانفرنس کو شرکاء کو مستقل امن کیلئے کئے گئے آپریشن ردالفساد کے مثبت اثرات اور اب تک کی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

کور کمانڈرز کانفرنس سے اظہار خیال کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ بھارتی ظلم و جبر کشمیریوں کے حق خودارادیت کو نہیں دبا سکتا ہے جبکہ کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہو گی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا تھا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت لے کر رہیں گے،آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قابض بھارتی افواج کا ظلم و ستم کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت لینے سے نہیں روک سکتیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر