
ڈاکٹر فروغ نسیم کا بطور وفاقی وزیر قانون و انصاف استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر فروغ نسیم وفاقی وزیر قانون کے عہدے سے مستعفی ہوتےے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ بھجوا دیا تھا جس کے بعد ڈاکٹر فروغ نسیم کا استعفیٰ صدر مملکت نے منظور کرلیا ہے۔
وزیر اعظم نے صدر مملکت سے فروغ نسیم کا استعفیٰ منظور کرنے کی سفارش کی تھی جسکے بعد فروغ نسیم کا وفاقی بطور وزیر قانون و انصاف استعفیٰ منظور ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر فروغ نسیم استعفیٰ دینے کے بعد اب قاضی فائز عیسیٰ کیس کی پیروی کریں گے۔
بیرسٹر فروغ نسیم وفاقی وزیر قانون کے عہدے سے مستعفی ہوگئے، فروغ نسیم نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ بھجوا دیا تھا۔
استعفیٰ قاصی فائز عیسیٰ کیس کی وجہ سے دیا، فروغ نسیم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں وفاق کی نمائندگی کریں گے۔
جسٹس قاضی فائز کے خلاف صدارتی ریفرنس کی کارروائی رکوانے کیلئے کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
واضح رہے کہ فروغ نسیم آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق کیس میں بھی وزارت سے مستعفی ہوکر عدالت عظمی میں پیش ہوئے تھے تاہم بعد میں انہوں نے دوبارہ عہدہ سنبھال لیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News