Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہماری ترجیح ایئر لائن کے ملازمین کا تحفظ اور بقا ہے، ارشد ملک

Now Reading:

ہماری ترجیح ایئر لائن کے ملازمین کا تحفظ اور بقا ہے، ارشد ملک

سی ای او پی آئی اے ایرمارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ ہماری ترجیح ایئر لائن کے ملازمین کا تحفظ اور بقا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او پی آئی اے ایرمارشل ارشد ملک نے پالپا کے جنرل سیکریٹری کو خط میں لکھا کہ کورونا کے باعث عالمی سطح پر ایئر لائن انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے ، ان حالات میں ، ایئر لائن کی بقا کے لیے تنخواہوں میں کمی جیسے فیصلہ کرنا پڑے۔

سی ای او پی آئی اے نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث  پی آئی اے کا  فضائی آپریشم صرف 10 فیصد رہ گیا ہے، دنیا کی ایئر لائنز دیوالیہ ہونے ہورہی ہیں اور ایئر لائنز اپنے مالی معاملات کو پورا کرنے کے لیے ملازمین کو فارغ بھی کر رہی ہیں۔

ارشد ملک نے یہ بھی کہا ہے کہ پی آئی اے کے پائلٹ ایئر لائن کا قیمتی ترین اثاثہ ہیں اور اس مشکل گھڑی میں پوری پی آئی اے فیملی کو اکٹھا کرنا ذاتی طور پر اسے ایک فرض سمجھتا ہوں۔

سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث ایئر لائن کے مالی مشکلات کو مدنظر رکھ کر نئے اقدامات کئے ہیں جبکہ کورونا کے دوران پائلٹس اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اہم قومی فریضہ ادا کررہے ہیں، یہ قابل ستائش ہے۔

Advertisement

تنخواہوں میں کٹوتی غیرمنصفانہ ہے، پالپا

ارشد ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی آئی اے کا مشن فیملی ، دوستوں اور پیاروں کو محفوظ طریقے سے لانا ہے ، پی آئی اے کے ملازمین کو ملازمت فارغ نہیں کیا جائے گا لیکن آمدنی میں کمی کے باعث تنخواہوں میں کمی کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

سی ای او پی آئی اے ایرمارشل ارشد ملک کا مزید کہنا تھا کہ میں اس بڑے بحران سے نمٹنے میں سب سے زیادہ ذمہ دار افراد ہونے کے ناطے آپ کی سمجھداری پر یقین رکھتا ہوں اور پی ائی اے کورونا وبا کے خاتمے کے بعد تنخواہوں میں کمی کا فیصلہ واپس لے لیا جائے گا۔ط

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر