Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے باعث ضلع کشمور سیل

Now Reading:

کورونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے باعث ضلع کشمور سیل

پاکستان بھر میں دن بہ دن کورونا وائرس کے کیسسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے باعث ہر جگہ انتظامیہ خاصی پریشان نظر اآتی ہے۔

ایسا ہی کچھ ہوا ہے پاکستان کے علاقے ضلع کشمور میں جہاں کوارونا وائرس کے مریضوں میں ہر روز زیادہ سے زیادہ اضافے کی صورت میں ضلع کو سیل کرنے کا حتمیٰ فیصلہ کیا گیا ہے۔

کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے بعد سندھ کے ضلع کشمورکے مختلف علاقوں کو  سیل کرنے کے احکامات جاری کردئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی نے کشمور، گڈو اور بخشاپور کو سیل کرنے احکامات جاری کیے ہیں۔

کشمور، گڈو اور بخشاپور میں کورونا وائرس کے پچاسی مریض سامنے آنے اور پانچ مریضوں کی اموات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ میں لاک ڈاون کی پابندیوں میں توسیع کا فیصلہ کرلیاگیا ہےاور صوبے بھر میں لاک ڈاون کے تحت عائد پابندیوں کا اطلاق 30جون تک ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے پیر کی شب ایک نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے لئے نئے اوقات کار مقرر کئے گئے ہیں جس کے تحت صبح 6بجے سے شام 7بجے تک کاروباری سرگر میوں کی اجازت ہوگی ۔

محکمہ داخلہ نےپبلک ٹرانسپورٹ سروس کی بحالی کا اعلان بھی اعلان کیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ سروس کے آغاز سے قبل ٹرانسپورٹرز ایس اوپیز پر عمل کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ اجلاس کرینگے۔

محکمہ داخلہ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت ،ضلعی انتظامیہ کسی بھی وقت کسی بھی علاقے میں سرگرمیوں کو مکمل محدود کرسکے گی اورکورونا کیسز میں اضافے پر ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو سیل کیاجاسکے گا محکمہ داخلہ سندھ نے شہریوں سے کہا ہے کہ گھروں سے غیر ضروری طوپر باہر نکلنے سے گریز کیاجائے ۔

حکومت سندھ نے عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے دوران سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنا ہوگا ۔ ہوٹلز،کیفے سے ٹیک اوے،ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی ۔مزارات پر زائرین کے آنے پر پابندی بدستور برقرار رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر