Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کی غاصبانہ خواہشات خطے کی صورتحال کو غیر مستحکم کر رہی ہیں، جنرل ندیم رضا

Now Reading:

بھارت کی غاصبانہ خواہشات خطے کی صورتحال کو غیر مستحکم کر رہی ہیں، جنرل ندیم رضا
جنرل ندیم رضا

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا ہے کہ  بھارت کی غاصبانہ خواہشات خطے کی صورتحال کو غیر مستحکم کر رہی ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا  نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا۔

کمانڈنٹ وار کالج ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا استقبال کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے 49ویں نیول اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے 21ویں صدی میں بدلتی ہوئی جنگی صورتحال اور ہائبرڈ وارفیئر کے چیلنجز پر روشنی ڈالی۔

جنرل ندیم رضا نے کہا کہ  بھارت کی غاصبانہ خواہشات خطے کی صورتحال کو غیر مستحکم کر رہی ہیں۔  پیچیدہ سیکیورٹی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جامع اور مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ  پاک بحریہ کا قابل فخر ماضی  بہادری اور قربانیوں کا غماز ہے۔ پاک بحریہ نے ہمیشہ عوامی خواہشات کے مطابق ملکی بحری سرحدوں کی حفاظت کی ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پی این وار کالج میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر