Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان: کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 2497 ہوگئی

Now Reading:

پاکستان: کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 2497 ہوگئی
تعداد 6311

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 86 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 2497 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 129236 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج سندھ میں کورونا سے 17 ، پنجاب میں ایک ہی دن میں کورونا سے 49 افراد جاں بحق ہوئے ، اسلام آباد میں کورونا سے 3 ، بلوچستان میں کورونا سے 5 ، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 1،1 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 10 اموات ہوئی جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 2497 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 793 ، بلوچستان میں 80 ، خیبرپختونخوا میں 642 ، آزاد کشمیر میں 11 ، اسلام آباد میں 65، گلگت بلتستان میں 16 ، پنجاب میں 890 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے آج 17 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد صے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 793 ہوگئی ہے جبکہ پنجاب میں ایک ہی دن میں کورونا سے 49 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 890 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں ایک ہی دن میں مزید 6291 افراد میں کورونا کی تشخیص

Advertisement

دریں اثناء محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں آج مزید 10 متاثرہ افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 642 تک پہنچ گئی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

15 جون سے اسکول کھولنے کا اعلان

Now Reading:

15 جون سے اسکول کھولنے کا اعلان

پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے اسکول تین مرحلوں میں 15 جون سے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرائیوٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین پرویز ہارون نے کہا ہے کہ یہ کمیٹی ستمبر تک اسکولز بند رکھنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتی ہے، ہم نے ایس او پیز تیار کرلی ہیں، ملک میں ڈھائی کروڑ بچے پہلے ہی اسکول جانے سے محروم ہیں اور حکومت کے اس فیصلے نے 5 کروڑ مزید بچوں کو تعلیم سے محروم کررکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب وفاقی حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے تو تمام اسکولوں اور مدارس کو مکمل ایس او پیزکے ساتھ کھولنے کی فی الفور اجازت دی جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسکولز کو بند رکھنے سے نہ صرف کروڑوں طلبہ متاثر ہورہے ہیں بلکہ اساتذہ، کلرک، اسکول وین ڈرائیور، بک سیلرز، اسٹیشنریز، کینںٹین کا عملہ بھی بے روزگاری اور فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔