
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے تنخواہ دار طبقہ اور پینشن یافتہ افراد کے لئے بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں رکھا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ حکومت نے تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی پیدا کی مگر تنخواہ دار طبقہ اور پینشن یافتہ افراد کے لئے بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں رکھا۔
حکومت نے تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی پیدا کی مگر تنخواہ دار طبقہ اور پینشن یافتہ افراد کے لئے بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں رکھا- حکومت ان طبقوں کا معاشی قتل کر رہی ہے- ان طبقوں کے لئے فوری ریلیف کا اعلان کیا جائے-
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) June 12, 2020
اپنے پیغام میں مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ حکومت تنخواہ دار طبقوں کا معاشی قتل کر رہی ہے، ان طبقوں کے لئے فوری ریلیف کا اعلان کیا جائے-
احسن اقبال نے کہا کہ بجٹ میں فاٹا انضمام ڈیولپمنٹ فنڈ کے 48 ارب روپے جو گذشتہ بجٹ میں رکھے گئے تھے ختم کر دئیے گئے ہیں اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، انہیں فورا بحال کیا جائے-
بجٹ میں فاٹا انضمام ڈیولپمنٹ فنڈ کے 48 ارب روپے جو گذشتہ بجٹ میں رکھے گئے تھے ختم کر دئیے گئے ہیں اس کی شدید مذمت کرتے ہیں- انہیں فورا بحال کیا جائے-
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) June 12, 2020
احسن اقبال نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے لئے ن لیگ حکومت نے آخری بجٹ میں Rs 46b کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا تھا جو پی ٹی آئی کی حکومت کے دو سال بعد Rs 29.4b پہ گھٹایا جا چکا ہے-
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے اپنے پیغام میں وفاقی بججٹ کو نوجوان دشمن بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوتھ سکل ڈویلپمنٹ کے لئے بجٹ صفر کر دیا گیا ہے، اعلی تعلیم اور ہنر کے بغیر نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہو گا-
ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے لئے #PMLN حکومت نے آخری بجٹ میں Rs 46b کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا تھا جو #PTI کی حکومت کے دو سال بعد Rs 29.4b پہ گھٹایا جا چکا ہے- Youth Skill Dev کے لئے بجٹ صفر کر دیا گیا ہے- اعلی تعلیم اور ہنر کے بغیر نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہو گا- نوجوان دشمن بجٹ
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) June 12, 2020
یہ کورونا بجٹ ہے، ڈاکٹر شہباز گل
واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر برائے صعنت و پیداوار حماد اظہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی جانب سے اپنا دوسرا وفاقی بجٹ برائے مالی سال 21-2020 قومی اسمبلی میں پیش کیا۔
بجٹ تقریر کے دوران وفاقی وزیر صعنت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال 2020-21 کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ ہمارا اولین رہنما اصول رہا ہے، تحریک انصاف سماجی انصاف پر یقین رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News