
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں کورونا سے صحت،سماجی واقتصادی اثرات کے دہرےچیلنج کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور اطالوی وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں کوویڈ 19 کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم نے وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے اٹلی کی کاوشوں کو سراہا جبکہ اٹلی میں کورونا کے باعث اموات پر اظہار افسوس کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کوررنا وائرس کی پاکستان میں صورتحال ، حکومتی اقدامات، ملک کو درپیش معاشی اور کورونا دونوں چینلجز سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہمیں کورونا سے صحت اور سماجی و اقتصادی اثرات کے دہرے چیلنج کا سامنا ہے جبکہ ترقی پذیر ممالک کے لیے قرضوں میں نرمی کا عالمی پروگرام ناگزیر ہے۔
غیرضروری اخراجات مزید کم کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ترقی یافتہ ممالک دنیا کے تعاون کے بغیر اقتصادی بحران سے نہیں نمٹ سکتے، سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اٹلی کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔
وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کریک ڈاون سے متعلق خدشات سے آگاہ کیا اور کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیاں خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں، کورونا وباء کے دوران بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے سلوک پر عالمی برادری آواز اٹھائے۔
ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم عمران خان نے اطالوی ہم منصب کودورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News