وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شفیق باپ سایہ دار شجر کی مانند ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے والد سے محبت کے اظہار کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ انٹر نیشنل فادرز ڈے والد سے پیار، محبت اور شفقت کی تجدید کا دن ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محترم والد مرحوم کی کمی زندگی کے ہر موڑ پر محسوس ہوتی ہے، اپنے شفیق باپ کے ساتھ گزرے لمحات کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔
عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ آج جس مقام پر ہوں، اس میں میرے والد مرحوم کی محنت اور دعائیں شامل ہیں، والد مرحوم کو زندگی کے کسی بھی لمحے بھول نہیں سکتا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اولاد کے لئے والد کی حیثیت ایک سائبان کی طرح ہوتی ہے، دین اسلام میں ہر حال میں والد کا عزت و احترام مقدم رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ” فادرز ڈے“ منایا جا رہا ہے جس کا مقصد والد سے محبت کا اظہار ہے ۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ” فادرز ڈے ‘‘منایا جا رہا ہے
ماں کے قدموں تلے جنت ہے تو باپ اس جنت کا دروازہ ہے، باپ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں فادرز ڈے آج منایا جا رہا ہے۔
باپ وہ شفیق ہستی ہے جس کی تربیت اولاد کوعزت کی زندگی بسر کرنے کے قابل بناتی ہے، اس دن کی مناسبت سے بچے اپنے والد کو تحائف اور پھول پیش کرکے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔
باپ کا رشتہ بہت انمول ہوتا ہے جو ساری زندگی محنت اور زمانے کی سختیاں برداشت کر کے بچوں کے خواب پورے کرتا ہے، باپ کا رشتہ وہ شفیق ہوتا ہے جو اپنے بچوں کا ہر خواب پورا کرنے کے لئے دن رات مشقت کر کے اپنے بچوں کو اعلی معیار زندگی فراہم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
