Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کو کورونا وبا کے باعث سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، وزیرخارجہ

Now Reading:

پاکستان کو کورونا وبا کے باعث سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، وزیرخارجہ
کورونا

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو کورونا وبا کے باعث سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی وزارت خارجہ میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں ملک ميں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کورونا وبا کے باعث بیرونی ممالک میں وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے اور ان کی جلد وطن واپسی کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ کورونا عالمی وبائی صورتحال نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو کرونا وبا کے باعث سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کورونا وبا کے حوالے سے انتہائی سطح کو چھو رہا ہے اس  وقت عوام الناس کو احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وبا کے پھیلاؤ کو موثر انداز میں روکنے اور طبی استعداد کار میں اضافے کیلئے حکومت تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال

یاد رہے کہ ملک میں آج اب تک کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1644 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 77837 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک سندھ میں 526 اور پنجاب میں کورونا سے 540 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 482 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 49، اسلام آباد 30 ، گلگت بلتستان میں 11 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر