پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو رزداری نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کو زبردستی پھیلایا گیا، سندھ حکومت کی ہر کوشش کو سبوتاژکیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پریس کانفرنس کر رہے تھے جس میں وزیراعلی سندھ، وزیرصحت، وزیرتعلیم، وزیراطلاعات، ترجمان سندھ حکومت ہمراہ تھے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وفاق اگرخودکام نہیں کرناچاہتاتودوسروں کی کوشش کوناکام نہ بنائے لیکن اب ہم کورونا سے بچیں گے نہ معاشی بحران سے بچ سکتے ہیں۔
کورونا کی تباہ کاری وزیراعظم کے دعووں کو غلط ثابت کرچکی ہے، قائد حزب اختلاف
انہوں نے کہا کہ ملک میں قیادت کا بحران ہے یہ کیسی حکومت ہے کہ اگر وبا آگئی تو پی ٹی وی پر ڈراما چلادیا اور پی آئی اے حادثہ ہونے پر وزیراعظم نتھیاگلی میں پکنک مناتے رہے، اب نہ صرف حکومت بلکہ اسکی پشت پناہی کرنے والوں کو سوچنا ہوگا کب تک پاکستان کو قیادت کے اس بحران کو سنبھالنا پڑیےگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی کورونا کی ٹیسٹنگ کیپسٹی دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، وفاقی حکومت غلط اعداد شمار دے رہی ہے کیونکہ شرح اموات کے پی میں سب سے زیادہ ہے اور ہمارے لیے ہر جان قیمتی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی کی جہاں حکومت ہے وہاں کورونا کی اموات زیادہ کیوں ہے؟ آج بھی کہتے ہیں وفاقی حکومت اپنا رویہ درست کرے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اب کہتے ہیں کورونا پاکستان میں پھیل چکا ہے اور اب اسی کے ساتھ رہنا ہوگا لیکن کورونا کو روکنے کی سندھ حکومت کی کوششوں کو وفاقی حکومت نے ناکام بنایا ہے، وفاق نے اگر کام نہیں کرنا تو ہماری کوششوں کو ضائع نہ کرائے، اب ہم کورونا کے پھیلائو کا الزام کسے دیں؟
ان کا کہنا تھا کہ چین سے بھی زیادہ کورونا کیس اب پاکستان میں ہیں، طبی تنظیموں اور ڈاکٹرز نے بارہا پریس کانفرنس کرکے بتایا، آپ بھلے ہماری بات نہ سنیں لیکن فرنٹ لائن سولجرز ڈاکٹرز کی بات تو سنیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
