Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس سال روایتی حج نہیں ہو گا، نور الحق قادری

Now Reading:

اس سال روایتی حج نہیں ہو گا، نور الحق قادری
حج

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ  اس سال ہونے والا حج روایتی حج نہیں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق  وزارت مذہبی امور میں حج سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں  وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری،سیکریٹری مذہبی امور،ڈی جی حج جدہ ابرار مرزا اور دیگر حکام  نے شرکت کی۔

اجلاس میں حج 2020 کی ادائیگی کے حوالے سے تمام ممکنہ انتظامات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ حج ادائیگی  کے لیے مختلف امکانات پر تفصیلی غورکر رہے ہیں ،  اس سال ہونے والا حج روایتی حج نہیں ہو گا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ  سعودی حکومت کا حج طریقہ کار سے متعلق فیصلہ 15 جون تک متوقع ہے،کورونا وبا کے تناظر میں حجاج کرام  کے لیے سعودی عرب اور پاکستان میں کئی حفاظتی اقدامات کرنا  ہوں گے۔

Advertisement

پیر نور الحق قادری نے کہا کہ  اگر سعودی عرب اپنے فیصلے میں حجاج کرام کی تعداد اور سفر حج کے دورانیہ میں کمی کرتا ہے تو دیکھنا ہوگا اس سے حج پیکیج پر کیا اثرات مرتب  ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکام اور دیگر مسلم ممالک  سے حج کے انعقاد کے معاملے پر مسلسل رابطے میں ہیں۔ یقین ہے کہ سعودی عرب حجاج کرام کی سہولت اورحفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین فیصلہ کرے گا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت نے سعودی حکام کو حفاظتی اقدامات  تجویز کئے ہیں۔وزارت مذہبی امور اور دفتر امورحجاج پاکستان کسی بھی ممکنہ فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی تمام تر تیاری جاری  رکھے ہوئی ہیں۔

پیر نور الحق قادری نے کہا کہہ  سعودی حکومت کا حج کرنے یا حج موقوف کرنے کا فیصلہ 15 جون تک متوقع ہے۔

اجلاس میں عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کے مطابق صرف 20 سے 50 سال کے عازمینِ کرام کو سعودی عرب بھیجنے پر بھی مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز احمد خان نے کہا کہ  وزارتِ مذہبی امور حج انتظامات کے حوالے سے ہر قسم کے ہنگامی حالات کے لیے تیار ہے۔ ہم اپنے حجاج کرام کے محفوظ حج کی ادائیگی  کے لیے دن رات کام کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر