پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ4437ارب خسارہ کا بجٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح خسارہ ہے یہ پہلا بجٹ ہے جس میں معاشی شرح نمو منفی صفر اعشاریہ چار فیصد رہی ہے
پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بلند و بانگ دعووں کے باوجودتاریخی مالی خسارہ ہوا آمدن بڑھی نہ رینیو میں اضافہ ہوا ہے جبکہ نااہل اور نالائق حکومت میں ایکسپورٹ بڑھی نہیں اشیاء امپورٹ ہوئی نہیں۔
نیر بخاری نے یہ بھی کہا کہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ بجٹ خسارہ قوم کو مزید قرضوں میں جکڑ کر پورا کیا جائے گا اور نئے نوٹ چھاپ کر مہنگائی کا بڑا سونامی لایا جائے گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ اشرافیہ کی نمایندہ حکومت کے بجٹ میں عوام الناس کی تکالیف کے خاتمے کا ریلیف موجود نہیں ، اشیاء ضروریہ لوگوں کی پہنچ سے دور کرنے والی سنگدل حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہیں کیا جبکہ یہ بات پر ریکارڈ پر ہے کہ پیپلز پارٹی دور میں سیلاب زلزلہ دہشتگردی کے باوجود تنخواہوں میں 100فی ضد سے زائد اضافہ کیا۔
بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، وفاقی وزیر
واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر برائے صعنت و پیداوار حماد اظہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی جانب سے اپنا دوسرا وفاقی بجٹ برائے مالی سال 21-2020 قومی اسمبلی میں پیش کیا۔
بجٹ تقریر کے دوران وفاقی وزیر صعنت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال 2020-21 کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ ہمارا اولین رہنما اصول رہا ہے، تحریک انصاف سماجی انصاف پر یقین رکھتی ہے۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہمیں معاشی بحران ورثے میں ملا اور ملکی قرض 31 ہزار ارب پر پہنچ چکا تھا۔گذشتہ پانچ سالوں میں برآمدات میں بھی کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
