
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے بھارت گذشتہ تین دہائیوں سے مظلوم کشمیریوںپر ظلم و بربریت ڈھا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے لیے اپنی جہدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،انشاءاللہ کشمیر آزاد ہو گا۔
صدر مملکت نے کہا کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں تصوریری خاکوں کے ذریعے بھارت کے کشمیریوں پر مظالم کو بے نقاب کیا گیا ہے۔
The Longest Lockdown. Life in Indian Occupied Kashmir has been punctuated by military curfews & strikes for 3+ decades. Excellent Op-art opinion by Malik Sajad in NYT. The misery of the innocent under brutal occupation. IOK shall be free انشاللہhttps://t.co/6BuLECkRU0
Advertisement— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) June 12, 2020
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے نافذ کیا گیا طویل ترین لاک ڈاؤن جاری ہے۔ تین عشروں سے زائد سے فوجی کرفیو اور ہڑتالوں کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔
انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں طویل ترین لاک ڈاؤن اور انسانی صورتحال کو اجاگر کرنے کےلیے بنائے گئے تصویری خاکوں کی تعریف کرتے ہوئے اس تصویری خاکہ کو فن کے ذریعے اظہار رائے کی ایک شاندار مثال قرار دیا ہے۔
یہ خاکے ممتاز امریکی جریدے نیویارک ٹائم میں معروف خاکہ نگار ملک سجاد کی طرف سے بنائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News