
ایم کیو ایم نے ضیا الرحمان کی تعیناتی اور ڈیپوٹیشن کو فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان کو غیرقانونی طور سندھ میں تعینات کرنے پر ایم کیو ایم نے سخت ردعمل دیتے ہوئے فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر کنورنوید جمیل نے ضیا الرحمان کی تعیناتی کے حوالے سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا جس میں مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان کی ڈی سی سینٹرل کے طور تعیناتی پر وزیراعلی سے وضاحت مانگ لی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ضیا الرحمان کی ڈی سی سینٹرل تعیناتی سپریم کورٹ احکامات کی خلاف ورزی ہے جبکہ صوبے میں جعلی ڈومیسائل کا معاملہ پہلے ہی ایم کیو ایم اٹھاچکی ہے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جعلی ڈومیسائل کا معاملہ حل ہوانہیں ،اسکے باوجود ڈی سی کے طور ضیاالرحمان کو غیرقانونی تعینات کیا گیاہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں افسران کی غیرقانونی ترقیوں کو بھی ختم کیا جائے جبکہ میں میرٹ سے ہٹ کر سرکاری عہدوں پر تعیناتیاں بھی ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کو تاحکم ثانی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی تعینات کردیا گیا ہے۔
ضیا الرحمن کا تعلق پرووینشل منیجمنٹ سروس خیبر پختونخوا سے ہے، ضیا الرحمن کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کی گئی تھیں۔ انہیں فرحان غنی کی جگہ ڈی سی سینٹرل تعینات کیا گیا ہے۔
سابق ڈی سی سینٹرل فرحان غنی کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News