سندھ بھر میں گندم کی بڑھتی قیمت اور بحران کے معاملےپر وفاقی وزیر فخر امام کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھا گیا ہے۔
خط کے متن میں فخر امام کی جانب سے 15 جولائی کے خط اور ای سی سی اجلاس کا حوالہ دیا گیا ہےاور کہا گیا ہے کہ 22 جون کو ای سی سی اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ تمام صوبے فوری طور پر گندم ریلیز پالیسی جاری کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ گندم فوری طور پر ریلیز کرنے کا یہ فیصلہ گندم کو مناسب داموں مارکیٹ میں لانے کے لیے کیا گیا تھا اور اس فیصلے کے حوالے سے 14 جولائی کو وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں چیف سیکرٹری سندھ کو بھی آگاہ کردیا تھا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت نے گزشتہ سال بھی گندم نہیں خریدی تھی لیکن اب سندھ حکومت فوری طور پر گندم ریلیز پالیسی کا اعلان کرے کیونکہ پنجاب اور سندھ میں گندم کے ریٹ میں فرق ہے اوراسی سبب سندھ کے غریب لوگوں کو اضافی پیسے دینے پڑ رہے ہیںاوراس وجہ سے پنجاب پر بھی پریشر بڑھ رہا ہے۔
فخر امام نے مزید کہا کہ سندھ کے لوگوں کی خدمت وہاں کے منتخب لوگوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے لیکن سندھ کی جانب سے گندم ریلیز پالیسی میں مزید تاخیر گندم کا ریٹ مزید بڑھا دے گا، گندم کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے خلاف فوری اقدامات کیے جائیں اور گندم ریلیز پالیسی 2020،21 فوری طور پر جاری کی جائے تاکہ قیمتوں میں استحکام آئے۔
پنجاب حکومت نے 2 جولائی کو اپنی گندم ریلیز پالیسی کا اعلان کیا، فخر امام فخر امام نے واضح انداز میں کہا کہ پنجاب نے صوبے میں گندم کی سپلائی بھی شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
