
کراچی شہر میں بارش ہوتے ہی شہر کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے۔
کراچی میں ہلکی بارش سے ہی لیاقت آباد، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، اسکیم33، گلشن حدید، نارتھ کراچی، پی آئی بی کالونی، اولڈ سٹی ایریا، لیاری سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
محض 15 منٹ کی بارش نے شہر میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، کراچی کے رہائشی بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ شہر کے مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، گلستان جوہر میں تیز بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
حسن اسکواٸر، غریب أباد، لیاقت أباد ، نارتھ ناظم أباد اور نارتھ کراچی میں بھی بارش جاری ہے۔
کراچی میں بارش، کے الیکٹرک کی ہدایات جاری
شہر کے مختلف حصوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا تاہم مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد سڑکوں پر پھسلن ہے جس کے باعث متعدد موٹر سائیکلوں کو حادثات بھی پیش آنے کے خدشات ہیں۔
بعد ازاں ترجمان کے الیکٹرک نے کراچی میں ہلکی بارش کے نتیجے میں احتیاط کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بارش کی صورت میں احتیاط کریں کیونکہ غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول جان لیوا ہے اس لئے شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں۔
ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ بارش اور کھڑے پانی میں پانی کی موٹر جیسے برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے اس لئے خود کو محفوظ کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 پر فوری رابطہ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News