Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی آئی اے میں ایسی صفائی ہوگی کہ دنیا کی ٹاپ ایئرلائن بن جائے گی ،علی زیدی

Now Reading:

پی آئی اے میں ایسی صفائی ہوگی کہ دنیا کی ٹاپ ایئرلائن بن جائے گی ،علی زیدی
پی آئی اے

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پی آئی اے میں ایسی صفائی ہوگی کہ دنیا کی ٹاپ ایئرلائن بن جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضابطہ بھرتیوں میں ملوث افراد کے خلاف احتساب ہوگا اور ہماراوعدہ ہےلائسنس انکوائری کامعاملہ جلدنمٹادیں گے۔

علی زیدی نے کہا کہ 2010 سے نیا لائسنسنگ سسٹم شروع کیا گیا, ہم نے ہر ادارے سے سوال جواب شروع کئے کیونکہ یہ پرانی حکومت نہیں ہےجہاں ایک وزیراعلیٰ کہتےتھے ڈگری توڈگری ہوتی ہے۔

‏ وفاقی وزیر برائے بحری امور نے یہ بھی کہا کہ تھوڑی تکلیف برداشت کرنا ہمارے مستقبل کیلئے ضروری ہے کیونکہ‏ اداروں کو تباہ کرنے میں سیاست دانوں کا بڑا ہاتھ ہے جبکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ہر ادارے کو نقصان پہنچایا ہے۔

‏ علی زیدی کا کہنا تھا کہ حکومت کی پہلی ترجیح لوگوں کی حفاظت ہے، اگر کسی بھی پائلٹ میں شک ہے تو اسے گراؤنڈ کر دیا ہے جبکہ236پائلٹس کےلائسنس میں بےضابطگیاں تھی جن کو فوری طور پر گراؤنڈکیاگیا ہے۔

Advertisement

28 پائلٹس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، شہزاد اکبر

‏ وفاقی وزیر برائے بحری امور کا یہ بھی کہنا تھا کہ بےضابطگیوں میں جو جو لوگ ملوث تھے ان کو بھی معطل کردیاگیاہے جبکہ معطل افراد میں سی اے اے  کے5 لوگ شامل ہیں،جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

‏ علی زیدی نے کہا کہ مشاہد اللہ نے پی آئی اے میں جو ڈرامے کیےوہ سب کو پتا ہیں، انھوں نے پی آئی اےمیں ہرجگہ اپنے رشتے دار لگائےہوئےتھے لیکن سیاسی اثرورسوخ پر کسی کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے مزید کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آئی ٹی  سسٹم کو اپ گریڈ اورمضبوط بنایا جب کہ چند ماہ میں سول ایوی ایشن کا شمار دنیا کی ٹاپ اتھارٹیز میں ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر