Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن لیڈر اور بلاول بھٹو کا اے پی سی کی تجویز پر اتفاق

Now Reading:

اپوزیشن لیڈر اور بلاول بھٹو کا اے پی سی کی تجویز پر اتفاق

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کی حکومت مخالف اے پی سی کی تجویز پر اتفاق کر لیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو ٹیلی فون کیا ہے۔

رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کے انعقاد پر مشاورت کی جبکہ اے پی سی کی تاریخ اور اس میں زیر غور آنے والے نکات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے شہباز شریف کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور خیرسگالی کے جذبات کا بھی اظہار کیا گیا ہے جبکہ شہباز شریف کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطوں کے بعد اے پی سی کی تاریخ کا اعلان کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ  بلاول بھٹو زرداری بجٹ سے پہلے یا فوری بعد اے پی سی چاہتے تھے لیکن ن لیگ کی جانب سے مثبت جواب نہ آنے پر اے پی سی کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا تھا۔

پی پی پی کی جانب سے دو روز قبل ہوئے اجلاس میں ن لیگ پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا، ان تحفظات کے بعد شہباز شریف نے آج کئی ہفتوں بعد بلاول کو ان کی تجویز کا جواب دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو پاکستان میں کسی بھی جگہ چھپنے نہیں دیں گے، محسن نقوی
اورکزئی میں پاک فوج کے کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان انسداد کرپشن و منی لانڈرنگ کا تاریخی معاہدہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر