
مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ اورنج لائن منصوبہ پی ٹی آئی حکومت کی طرح کی نااہلی کا شکار ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ دوسال ہونے کے قریب ہیں لیکن لاہور اورنج لائن کے بارے میں کچھ نہیں سنا۔
It is close to 2 years but nothing has been heard about the Lahore Orange Line. The project was just a couple of months away from completion when the PMLN govt completed its tenure. Looks like it fell victim to the incompetence of PTI govt just like many other projects. Shameful!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 15, 2020
اپنے بیان میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ جب مسلم لیگ ن کی حکومت ختم ہوئی اس منصوبے کی تکمیل سے محض دو ماہ کی دوری پر تھی۔
مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایسا لگ رہا ہے یہ منصوبہ بھی دیگر منصوبوں کی طرح پی ٹی آئی حکومت کی طرح کی نااہلی کا شکار ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کہ ہم نے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اورنج لائن پراجیکٹ منصوبے کو بند کرنے کی بجائے مکمل کیا ہے اور انشاءاللہ ٹیسٹ رن کےبعد اورنج لائن پراجیکٹ مکمل طور پر فنکشنل ہو جائےگا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا اورنج لائن منصوبہ آئندہ 4ماہ میں مکمل کرنے کا حکم
سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں ہمیشہ یہ رواج رہا کہ نئی حکومت آتے ہی پچھلی حکومتوں کے شروع کردہ تمام منصوبے بند کر دیتی تھی چاہے اس سے قوم کے اربوں کھربوں روپے ضائع ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ماضی کے سیاستدانوں کی طرح سیاسی فائدے کے لیے کسی منصوبے کو بند نہیں کرے گی اور نا ہی پنجاب میں کوئی منصوبہ اس طرح بغیر منصوبہ بندی کے شروع کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News