
کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش سے فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں اتوارکو گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، بارش شروع ہوتے ہی اسلام آباد سے آنے والی دو پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث اسلام آباد، پشاوراور دبئی سے آنے والی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا جبکہ دو پروازوں کو لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام آباد سے آے والی پرواز 501کو نوابشاہ ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا جبکہ نجی ایئرلائن ایئربلو کی پرواز پی اے201کو واپس اسلام آباد بھجوا دیا گیا ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور اسلام آباد جانیوالی پروازوں کو احتیاطی تدابیر کے طور پر اڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی، موسم ٹھیک ہوتے ہی پروازوں کو روانہ کردیا جائے گا۔
علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے کراچی میں اب تک ہونے والے بارش کے اعداد و شمار بھی جاری کردیے۔
بارش کے باعث درجہ حرارت میں بھی کمی آگئی، جبکہ ہوا کی رفتار 40 کلو میڑر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ درجہ حرارت 25ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا۔
پاکستانی پائلٹس اور فلائٹ آپریشن افسران کیلئے خطرے کی گھنٹی
مذکورہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک سب سے ذیادہ بارش گلستان جوہر پر 80 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سرجانی ٹاون میں 68ملی میٹر، کلفٹن میں 21.4 ملی میٹر، کیماڑی 25 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ گلستان جوہر یونیورسٹی روڈ میں 78.5ملی میٹر،سرجانی میں 68.4ملی میٹر، جناح ٹرمینل میں 57.6ملی میٹر،صدر میں 51 ملی میٹر،کیماڑی پر 48.5ملی میٹر، ناظم اباد میں 27.5ملی میٹر،ماڈل اوز رویٹری میں 24ملی میٹر،کلفٹن میں 21.4 ملی میٹر جبکہ نارتھ کراچی میں 47.3 ، فیصل بیس پر 43ملی میٹر،کراچی ایم او ایس میں 41.4 ملی میٹر، پی اے ایف مسرور 18ملی میٹر اور لانڈھی میں 15ملی میٹرر بارش ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News