Advertisement
Advertisement
Advertisement

گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف 10لاکھ روپے کا جرمانہ ہوگا، مرتضی وہاب

Now Reading:

گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف 10لاکھ روپے کا جرمانہ ہوگا، مرتضی وہاب
مرتضی وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کورونا کے دوران خلاف ورزی کرنے والے گندم زخیرہ کرنے والوں کے خلاف وبائی ایکٹ کے تحت 10لاکھ روپے کا جرمانہ بھی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت مصنوعی طور 14 لاکھ ٹن کی قلت دکھانا شروع کردی ہے۔

اپنے بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ و فاقی حکومت صوبوں پر ستمبر سے پہلے گندم ریلیز کرنے کیلیے پریشر کر رہی ہے۔

مرتضی وہاب نے یہ کہا کہ منافع خور گندم اور آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں، ستمبر کے بجائے اس وقت سرکاری گندم ریلیز کرنا بہت خطرناک ہوگا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ وزیراعلی سندھ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مکمل کریک ڈائون کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو احکامات دے دیے ہیں۔

Advertisement

آٹے کی قیمتیوں میں بتدریج اضافہ

اس موقع پر وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کی صدارت اس متعلق اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں آٹے اور گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ ہوا ہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے وفاق سے گندم کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم بلوچستان یا خیبرپختونخوا سے اسمگل ہو رہی ہے وفاقی حکومت سے درخواست کرتا ہوں اسمگلنگ کو روکیں۔

وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ نے دعویٰ کیا کہ یہاں پر آٹا دیگر صوبوں سے سستا مل رہا ہے لیکن خیرہ اندوزی کی وجہ سے کراچی کے لوگوں کو آٹا مہنگا مل رہا ہے، جہاں جہاں ذخیرہ اندوزی کی گئی ہے ان پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں جن لوگوں نےذخیرہ اندوزی کی ہےان کو وارننگ دے رہا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر