Advertisement
Advertisement
Advertisement

نماز گھڑی دیکھ کر ہوسکتی ہے تو چاند ٹیکنالوجی سے کیوں نہیں دِکھ سکتا، فواد چوہدری

Now Reading:

نماز گھڑی دیکھ کر ہوسکتی ہے تو چاند ٹیکنالوجی سے کیوں نہیں دِکھ سکتا، فواد چوہدری
فواد

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ذی الحج کے چاند کےاعلان پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے رویت ہلال کمیٹی کے ذی الحج کے چاند نظر نہ آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر نماز گھڑی دیکھ کر ہوسکتی ہے تو چاند ٹیکنالوجی سے کیوں نہیں دِکھ سکتا ہے؟

رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بادلوں کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا ہے جس پر فواد چوہدری نے جواباً کہا ہے کہ بادل ہیں تو چاند کہاں سے نظر آئے گا لیکن رویت ایپ پر دیکھیں گے تو چاند نظر آئے گا۔

چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ یکم اگست کو ہوگی

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے مزید کہا ہے کہ ٹیکنالوجی حلال ہے یا حرام علماء کرام پہلے یہ طے کرلیں کیونکہ سائنسی لحاظ سے چاند نظر آچکا ہے۔

Advertisement

یادرہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد کیا گیا تھا جس میں ماہ ذی الحج کے چاند کے لئے رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس نماز مغرب کے وقفے کے بعد جاری تھا۔

بعد اجلاس مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا کہ ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس منعقد ہوئے لیکن پاکستان میں بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا جس کے باعث چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی لہذاعید الاضحٰی یکم اگست کو ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر