Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ پولیس کے اہلکار بھی اسٹریٹ کرائم میں ملوث

Now Reading:

سندھ پولیس کے اہلکار بھی اسٹریٹ کرائم میں ملوث
چوری

سندھ پولیس کے اہلکار بھی شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم  کی وارداتوں میں ملوث نکلے۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی  اسٹریٹ کرائم میں پولیس اہلکار  بھی ملوث نکلے، دو پولیس  اہلکار وں سمیت چار وں ملزمان عدالت میں پیش کردیا گیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ  پولیس  اہلکاروں نے ساتھیوں سمیت شہریوں سے اسلحہ کےزور پر 89ہزار  روپے اور موبائل فونز لوٹے تھے۔  مددگار15 نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرکے ملزمان کو ہوٹل سے رنگے ہاتھوں گرفتار  کرلیا۔

گرفتاری کے وقت ملزمان ہوٹل میں لوٹی ہوئی رقم کی بندربانٹ میں مصروف تھے ۔ ملزمان سے لوٹی ہوئی رقم اورمصروقہ سامان برآمد کرلیا  گیا ہے۔

پولیس  نے عدالت میں انکشاف کیا کہ  ملزمان کئی عرصہ سے اسٹریٹ کرائم کی واردات کررہے تھے ۔

Advertisement

گرفتار ملزمان میں ہیڈ کانسٹیبل سرفراز ،سپاہی صدیق، فضل زمان اور مختار شامل ہیں ۔ ملزمان تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں تعینات تھے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں ہی درج کیا گیا  ہے۔

مدعی نے عدالت کو بتایا کہ میں   کار میں کزن کے ہمرا ہ گھر جارہا تھا   کہ اسلحہ کے زور پرگاڑی رکوائی ۔ دوملزمان پولیس وردی میں جبکہ دو سادہ لباس میں ملبوس تھے ۔ ملزمان اسلحہ کے زور پر رقم اور موبائل فون لوٹ کرفرار ہوگئے ۔

جوڈیشل  مجسٹریٹ ملیر نے چاروں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر