صوبائی وزیر برائے تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو ایسے گروہ سے نہ جوڑا جائے جو کرائم کرتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور صوبائی وزیر نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کو واضح طور پر کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو ایسے گروہ سے نہ جوڑا جائے جو کرائم کرتا تھا۔
سعید غنی نے بتایا کہ کراچی کی تقریباً تمام سیاسی جماعتوں سے عزیر بلوچ کے روابط تھے جس میں پی ٹی آئی ( حکومتی پارٹی) بھی شامل ہے۔
انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ عزیر بلوچ کی جانب سے سیاسی جماعتوں نے مل کر پیپلزپارٹی کے خلاف مظاہرے بھی کرائے گئے تھے اور اسی وجہ سے لیاری میں اس وقت پیپلزپارٹی کے کارکن کئی ماہ تک اپنے گھروں میں ہی نہیں رہتے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ امریکا میں شوکت خانم اسپتال کے لیے تین ملین ڈالر جمع چندہ علی زیدی نے اپنے اکاؤنٹ میں ڈلوایا اور وہ پیسہ علی زیدی سے اکاؤنٹ سے کس نے نکلوایا، علی زیدی سے پوچھا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
