
کراچی میں پاک فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقت عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں پاک فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کراچی میں اربن فلڈنگ کی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے فوج طلب کی گئی ہے جبکہ فوج سول انتظامیہ کی مدد کرے گی۔
عمران خان نے کراچی میں فوج طلب کرلی
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ چیئرمین این ڈی ایم اے کے ساتھ ساتھ پاک فوج کو بھی کراچی میں صفائی کا کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان کو بھی شہر کی صفائی کے کام میں ہاتھ بٹانے کا کہا ہے۔
I have asked the NDMA Chairman to go to Karachi immediately and start the clean up in the aftermath of the rain.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 29, 2020
Advertisementمیں نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین کو فوری طور پر کراچی جانے اور بارش کے بعد صفائی کا کام شروع کرنے کی ہدایات دی ہیں اور افواج پاکستان کو بھی شہر کی صفائی کے کام میں ہاتھ بٹانے کا کہا ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 29, 2020
وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ چیئرمین این ڈی ایم اے کو فوری طور پر کراچی پہنچنے کر ندیم افضل کو بارش کے بعد کراچی کی فوری صفائی کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں کراچی سمیت سندھ بھر کے معاملات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News