
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ بھارت کی آزاد کشمیر، گلگت بلتستان پر نظریں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مودی سرکار نے 5اگست کو غیر آئینی اقدام اٹھایا، میری تجویز ہے کہ سیاست سے بالاتر ہوکر 5اگست کو یوم مذمت کے طور پر منایا جائے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرنے کہا کہ مودی سرکار نے گزشتہ سال 5اگست کو غیر آئینی اقدام کر مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کردی ہے۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی ساری قیادت جیلوں میں ہے۔ ایک سال میں 18ہزار نوجوان جیلوں میں بند کردیئے گئے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق کیا اقدامات کیے ہیں قوم کو اس کا جواب چاہیئے جبکہ ہمیں تقریروں سے آگے بڑھ کر عملی قدم اٹھانا ہو گا اور وہ راستہ اختیار کرنا چاہیے،جو کشمیر کی آزادی کو یقینی بنائے ۔
آزادی کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں مسلمانوں نے دی ہیں، سراج الحق
واضح رہے اس سے قبل بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سرا الحق نے کہا تھا کہ لاکھوں شہادتوں اور ہر طرح کے مظالم سہنے کے باوجود آزادی کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں لیکن اقوام متحدہ اور عالمی برادری کا مظالم پر خاموش تماشائی بنا رہنا افسوسناک ہے۔
سینیٹر سراج الحق نے یہ بھی کہا تھا کہ حالیہ تاریخ میں آزادی کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں نے دی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، خطے میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ہے کیونکہ بھارت کی آئے روز کی اشتعال انگیزیوں سے خطے میں کسی وقت بھی تباہ کن جنگ کے شعلے بھڑک سکتے ہیں اور باہ کن جنگ کی لپیٹ میں پوری دنیا آسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News