
صدر عارف علوی سے میئر کراچی وسیم اختر کی ملاقات ہوئی جس میں صدر عارف علوی نے وسیم اختر کو کراچی کی صورت حال میں بہتری کے بارے یقین دہانی کرائی۔
ملاقات میں میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی کے رہائشیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جبکہ بجلی کی بندش اور شہر میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا۔
وسیم اختر نے صدر عارف علوی سے ملاقات میں کہا کہ شدید لوڈ شیدڈنگ کی وجہ سے کراچی کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔
وسیم اختر نے یہ بھی کہا کہ کراچی کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے معاونت فراہم کی جائے جبکہ متعلقہ حلقوں سے بجلی کے نرخوں میں اضافہ نہ کرنے کا کہا جائے۔
حکومتوں کی ساری پلاننگ فیل ہو رہی ہے، میئر کراچی وسیم اختر
میئر کراچی وسیم اختر نے مزید کہا کہ عوام اس مشکل وقت میں اتنے زیادہ نرخوں کی ادائیگی کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔
صدر عارف علوی نے ملاقات میں کہا کہ کراچی میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے متعلقہ حلقوں سے رابطہ کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News