
وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام اور اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایف پی اے کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوان محمد عثمان ڈار اور یو این ایف پی اے کی طرف سے مس لینا موسیٰ نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔
اس موقع پر عثمان ڈار کاکہنا تھا کہ مفاہمت کا مقصد نوجوانوں کی بہتری اور با اختیار بنانے کے لیے تعاون کو یقینی بنانا ہے۔ یو این ایف پی اے کے تعاون سے نوجوانوں کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر عمل درآمد میں تیزی آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یواین ایف پی اے کی تکنیکی معاونت کے ساتھ پاکستان بھر میں ضلعی سطح پر ایک نیا یوتھ انڈیکس مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔
عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ اور سرمایہ ہیں جن کو حقیقی معنوں میں با اختیار بنانا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
مس لینا موسیٰ کا کہنا تھا کہ شراکت داری اور مل کر کام کرنے کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کی صحت اور صلاحیتوں میں بہتری کے لیے کام کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News