Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج جو شاہراہ بلاک کی گئی وہ اقدام غیرقانونی ہے، اویس قادر شاہ

Now Reading:

آج جو شاہراہ بلاک کی گئی وہ اقدام غیرقانونی ہے، اویس قادر شاہ
اویس قادر شاہ

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا ہے کہ آج جو شاہراہ بلاک کی گئی وہ اقدام غیرقانونی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج کے احتجاج میں ٹرانسپورٹز نہیں تھے بلکہ غیر قانونی اڈوں کے ملکان شامل تھے۔

اویس شاہ نے کہا کہ حقیقی ٹرانسپورٹز سندھ حکومت کے فیصلہ کو مان بھی رہے ہیں اور تسلیم بھی کر رہے ہیں، فیصلہ کے بعد ہی پورے ملک میں ٹرانسپورٹ چلائی جائی گی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹرز نے ملاقات میں یقین دہانی کرائی ہے کے سندھ حکومت کے اس اقدام کو سرہاتے ہیں جو کورونا کے باعث کیے گئے جبکہ نوٹیفکشن کے بعد ہی ٹرانسپورٹ  سڑکوں پر لائی جائیں گی۔

ٹرانسپورٹ کی بندش کے خلاف سپر ہائی وے پراحتجاج ختم

Advertisement

یاد رہے اس سے قبل پونے گھنٹے سپرہائی وے بلاک کرنے کے بعد پولیس سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرکےٹریفک بحال کردی گئی تھی۔

 اس موقع پر فکس اٹ کے بانی اور پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عالم گیر خان نے صوبائی حکومت سے بین الصوبائی ٹرانپورٹ بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے تمام شعبوں کو کھول دیا گیا ہے تاہم صوبائی حکومت بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کو بند کرکے لوگوں کی مشکلات بڑھا رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عالم گیر خان نے مزید کہا تھا کہ تمام ٹرانسپورٹرز کو ایس او پیز کے ساتھ ٹرانسپورٹس کھولنے کی اجازت دی جائے، حکومت فوری طور پر اس حوالے سے فیصلہ کرنے بصور دیگر وزیر اعلیٰ ہاوس پر دھرنا دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا 148واں یوم ولادت آج ، صدر اور وزیر اعظم کا خراج عقیدت پیش
ہمیں متحد ہوکر عالم اسلام کیلئے لڑائی لڑنی ہوگی، خواجہ آصف
شہر قائد میں دھند کا راج، حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود
27 ویں ترمیم : حکومت اور اتحادی جماعتوں کے بڑی بیٹھک آج ہوگی
صدر زرداری سے فضل الرحمان کی اہم ملاقات ، 27 ویں ترمیم پر تفصیلی بات چیت
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر