سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حالیہ تاریخ میں آزادی کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں نے دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سرا الحق نے کہا ہے کہ لاکھوں شہادتوں اور ہر طرح کے مظالم سہنے کے باوجود آزادی کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں لیکن اقوام متحدہ اور عالمی برادری کا مظالم پر خاموش تماشائی بنا رہنا افسوسناک ہے۔
حالیہ تاریخ میں آزادی کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں نے دی ہیں۔ لاکھوں شہادتوں اور ہر طرح کے مظالم سہنے کے باوجود آزادی کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کا مظالم پر خاموش تماشائی بنا رہنا افسوسناک ہے۔ https://t.co/vAPAZLUiqx
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) July 10, 2020
انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، خطے میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ہے کیونکہ بھارت کی آئے روز کی اشتعال انگیزیوں سے خطے میں کسی وقت بھی تباہ کن جنگ کے شعلے بھڑک سکتے ہیں اور باہ کن جنگ کی لپیٹ میں پوری دنیا آسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
