
امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد واشنگٹن ڈی سی نے دو ہفتوں میں دوسری بار بحیرۂ جنوبی چین میں اپنے بحری بیڑے تعینات کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی بحریہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور چین کے تعلقات کشیدہ ہیں، دو ہفتوں کے دوران یہ دوسری بار ہے کہ طیارہ بردار امریکی بحری جہازوں کو چین کی سمندری حدود کے قریب تعینات کیا گیا ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ یو ایس ایس نمٹز اور یو ایس ایس رونالڈ ریگن نامی طیارہ بردار جہازوں نے چار اور چھ جولائی کو ہونے والی آپریشن اور فوجی مشقوں میں حصہ لینے کے بعد جمعے کو علاقے میں واپسی کی ہے۔
ریئر ایڈمرل جم کرک نے بیان میں کہا کہ دونوں طیارہ بردار بحری جہاز عالمی قوانین کے مطابق جنوبی بحیرۂ چین کے سمندر میں گشت کرتے ہیں تاکہ خطے میں سمندر کو آزاد اور سب کے لیے کھلا رکھا جا سکے جو ہمارا علاقہ میں اپنے اتحادیوں سے وعدہ ہے۔
وانگ یی،امریکا چین کو سرد جنگ کی جانب دھکیل رہا
امریکی بحریہ کے ریئر ایڈمرل جم کرک نے مزید کہا کہ بحری جہازوں کی علاقے میں موجودگی کسی سیاسی یا عالمی واقعات کے ردعمل میں نہیں۔ تاہم روئٹرز کے مطابق واشنگٹن اور بیجنگ کے تعلقات کورونا وائرس سے لے کر ہانگ کانگ سے تجارت تک ہر چیز میں اس وقت تناؤ کا شکار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News