
پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کرپٹ غیر منتخب ہے اور زبردستی کی حکومت ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ساری حکومت دیکھیں ایسی حکومت نہیں دیکھی ، یہ حکومت بحران ہے جس دن سے حکومت آئی ہے بحران ہی بحران ہیں۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ میڈیا پر پابندی کے باوجود صحافیوں نے ہمارا موقف سنایا، صحافت پر ایسا مشکل دور کبھی نہیں آیا ، دوسری حکومتوں کا فوری نوٹس لیا جاتا تھا اس حکومت کا کوئی نوٹس نہیں لے رہا ۔
پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہساری پارٹیوں کے کرپٹ افراد کو بھرتی کیا گیا اس حکومت کے لیے جبکہ جن کو چور چور کہا وہ باعزت طور پر جہازوں پر بیٹھ کر چلے گئے ۔
مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ جس قسم کی زیادتیاں ہو رہی ہیں ان کا جانا باعزت نہیں ہو گا کیونکہ ایک کروڑ نوکریوں دینے والے نوکریاں چھین رہے ہیں جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز سے دال گندم آٹا چینی بھی غائب ہے
کورونا وبا اور عمران خان حکومت عذاب ہے ، مولا بخش چانڈیو
پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹرکا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کو نامعلوم افراد کاغذات دے گیا اس بات پر ان کو شرم نہیں آ تی جبکہ وزیر اعظم کا تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا تو جھونپڑی والوں کا کیسے گزارا ہو گا۔
اپنے بیان میں مولا بخش چانڈیو نے انکشاف کیا کہ اس ملک میں کرپشن کی آگ لگی ہوئی ہے۔
مولا بخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ پراجیکٹ میں حکمران حصہ دار ہیں اور آپ چھوٹے لیڈروں سے نفرت کرتے ہیں اور اگر جرات ہے تو سامنے بولیں چھپ چھپ کر کیوں وار کرتے ہیں ۔
پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ بلاول بھی آرہے ہیں سب کو حیران کر دینگے ، اس ملک میں آگ کے گولوں کے سامنے کون بیٹھا ہے جبکہ مولانا نے تحریک شروع کی ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا اور جب عوامی تحریک چکے گی تو سب کو پتہ چل جاےگا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News