
کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صرف کورونا نہیں بلکہ بھارتی فوج بھی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں نواسے کے سامنے نانا کو گولی مارنے کے واقعے پر مشعال ملک نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ اس واقعے کا بچے پر کیا اثر پڑے گا؟
مشعال ملک نے کہا کہ اس واقعے نے ایک بچے سے اس کا خوبصورت بچپن چھین لیا ہے اور یہ مقبوضہ کشمیر میں ہر بچے کی کہانی ہے۔
World must wake up now! The brutal killing of an elderly man in front of his grandson by Indian Forces in Indian Occupied #Kashmir is just an inhuman act.#KashmirBleeds pic.twitter.com/CpRVePhSc8
Advertisement— Mushaal Hussein Mullick (@MushaalMullick) July 1, 2020
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کشمیریوں کی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں ہے؟کیا ہمارے بچوں کو خوبصورت بچپن دیکھنےکی اجازت نہیں ہے؟
مشعال ملک نے کہا کہ پوری دنیا میں مہلک وائرس کی وجہ سے لوگ مر رہے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں صرف کورونا وائرس نہیں بلکہ بھارتی فوج بھی ہے جس کی بربریت ایک نئی سطح پر پہنچ چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News