معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ چیلنجز بہت سے مگر سب سے بڑا چیلنج کرپشن اور مافیا کا ہے جس سے وزیراعظم لڑ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے بتایا کہ ملک میں کرپشن اور مافیا کے خلاف وزیر اعظم تھکے گا نہیں آپ سب سے حساب لے گا۔
انہوں نےبتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج نیشنل لوکس سینٹر کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے ٹڈی دل کے حوالے سے اہم معاملات پر بات چیت کی۔
ایک طرف ٹڈی دل ہے جس نے52ممالک کیساتھ ساتھ پاکستان میں بھی فصلوں پرحملہ کیا؛ہمارے61اضلاع متاثر ہوئے جن میں سے اکثریت میں ریلیف ایکٹیوٹی مکمل کرچکے ہیں
دوسری طرف پاکستان کے وسائل کھانے والی سیاسی ٹڈیاں ہیں جنہوں نے30سالوں میں کس طرح صفایا کیاتفصیلات حاضرہیںhttps://t.co/HWuTr9vdEZAdvertisement— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 10, 2020
شہباز گل نے بتایا کہ پاکستان میں ٹڈی دل کا حملہ پہلی بار نہیں ہوا، ٹڈی دل پہلے 1953 پھر 1973اور 1993 میں پاکستان میں آیا تھا۔
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ 1993 میں 150 ملازم 76 گاڑیاں اور 20 جہاز تھے اور اب جب ہمیں حکومت ملی تو 32 ملازم 24 گاڑیاں اور صرف 4 جہاز تھے اور یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹڈی دل کا حملہ ہے جس نے 52 ممالک کو نشانہ بنایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹڈی دل نے 61 اضلاع کو نشانہ بنا یا 35 پر ہم قابو پاچکے ہیں جبکہ بھارت نے صرف 2100 کلومیٹر پر آپریشن کیا ہے جبکہ ہم نے دس ہزار چار سو کلومیٹر پر آپریشن مکمل کر لیا ہے۔
شہباز گل نے بتایا کہ 2018 میں جی پی ایس ڈیوائسز 17 تھیں جن کی تعداد ہم نے بڑھا کر 80 کردی ہے، پیسٹیسائیڈ 15ہزار لٹر سے بڑھ کر 10 لاکھ لٹر تک پہنچ چکا ہے اور اگلے مہینے تک جہازوں کی تعداد 15 ہو جائی گی۔
انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار عنقریب پاکستان اپنے بائیو پیسٹرسائیڈ استعمال کر سکے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
