
بھارتی جاسوس و تخریب کا ر کلبھوشن یادیو کو دوسری قونصلر رسائی کا معاملہ، بھارت نے کلبھوشن یادیو کو دوسری قونصلر رسائی دینے کی پاکستانی پیشکش قبول کر لی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور ودیگر اعلیٰ حکام دفتر خارجہ میں موجود ہیں جہاں کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی فراہم کرنے کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی ملاقات کا امکان دارلحکومت میں ہی ہے جس میں کلبھوشن یادیو سے نظر ثانی پٹیشن کے حوالے سے کاغذات پر دستخط لیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق کلبھوشن یادیو کو دوسری قونصلر رسائی آج شام میں فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔بھارتی ہائی کمیشن کے حکام فی الوقت دفتر خارجہ کے حکام سے ملاقات میں مصروف ہیں۔ملاقات گذشتہ ڈیڑھ گھنٹہ سے جاری ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے گذشتہ دنوں بھارت کو کلبھوشن یادیو تک ایک مرتبہ پھر قونصلر رسائی کی فراہمی کی پیشکش کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News