
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صوبے میں گندم اور چینی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کے صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان کی ملاقات ہوئی جس میں صوبے میں گندم اور چینی کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ مابین محکمانہ و دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
ملاقات میں عبدالعلیم خان نے وزیر اعظم کو صوبے میں گندم و آٹے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں کنٹرول ریٹ پر وافر آٹے کی فراہمی جاری ہے جبکہ فلور ملز کو قبل از وقت گندم کا سرکاری کوٹہ جاری کیا جا رہا ہے۔
عبدالعلیم خان نے وزیر اعظم سے پنجاب حکومت کی تجاویز منظور کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 15لاکھ ٹن گندم کی درآمد سے آٹے کی صورتحال میں مزید بہتری آئیگی۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، گندم اور چینی کی صورتحال کا جائزہ
وزیراعظم سے ملاقات میں پنجاب کے صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ پنجاب کی طرز پر گندم کی ریلیز خوش آئند ہےجبکہ گندم کے وافر ذخائر بھی موجود ہیں،انشاء اللہ کہیں کوئی کمی نہیں آئے گی۔
ملاقات میں وزیراعظم نے زخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کئے جبکہ صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان کو ہدایت کی کہ کہیں بھی گندم و آٹے کی ذخیرہ اندوزی یا قلت نہیں ہونی چاہیے۔
یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گندم اور چینی کے معاملے پر اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم کو گندم اور چینی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی تھی۔
ملک میں گندم اور چینی کی پیداوار اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی تھی۔
واضح رہے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں ملک میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اقدامات کی منظوری دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News