
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید الاضحٰی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر بازاروں اور مویشی منڈیوں میں بھیڑ سے اجتناب کیا جائے۔
صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ عید الاضحٰی کے لئے بھی وہی ایس پیز ہیں جو گزشتہ عید پر تھے بزرگ حضرات سے گزارش ہے کہ وہ عید کی نماز گھر میں پڑھ لیں جیسا کہ میں بھی گھر پر عید کی نماز ادا کروں گا، عوام عید پر احتیاط کریں تو اللّٰہ تعالیٰ کے فضل اور نظم و ضبط سے محفوظ رہیں گے۔
صدر مملکت کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیوں اور عوام کے نظم و ضبط سے کورونا وباء پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے، مزید احتیاط سے کورونا وباء کو مکمل شکست دینے میں کامیاب ہوں گے۔
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ دنیا میں کورونا وائرس میں اضافہ ہوا تاہم پاکستان میں اس وباء پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ30 جون سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں واضح کمی آئی ہے جبکہ ہمسایہ ملک بھارت میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے لاک ڈاؤن اور غریب پرور پالیسیاں اختیار کیں لوگوں کو احساس پروگرام کے ذریعے رقوم فراہم کی گئیں تاکہ وہ گھر میں رہ کر ایس اوپیز پر عمل کر سکیں، حکومت کی جانب سے واضع کردہ ایس او پیز پر عمل کے ذریعے نماز تراویح اور عبادات کا سلسلہ جاری رہا۔
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پناہ گاہ اور بکرا منڈی کا دورہ کیا اور لوگ کسی حد تک ایس او پیز پر عمل کر رہے ہیں عوام بازاروں اور مویشی منڈی میں خریداری، نماز عید کی ادائیگی اور جانوروں کی قربانی کے دوران ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں مصافحہ اور بغلگیر نہ ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News