Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں شدید بارش، متعدد شاہراہوں پر ٹریفک جام

Now Reading:

کراچی میں شدید بارش، متعدد شاہراہوں پر ٹریفک جام
کراچی

کراچی کے شمالی علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد  سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی کے شمالی علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد  سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں جس کے بعد شاہراہ پاکستان  سمیت متعدد اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے۔

ناظم آباد ،لیاقت آباد دس نمبر ،فائیو اسٹار چورنگی ،ناگن چورنگی ،شفیق موڑ ،سہراب گوٹھ ، عائشہ منزل ،سرجانی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا  اور اورنگی ٹاؤن بارش کے پانی میں ڈوب گئے جس کے باعث وہاں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے۔

شہری اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے گلیوں کا راستہ استعمال کرنے لگے، گلیوں میں بھی تین سے چار فٹ بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے۔ کئی شہریوں کی موٹرسائکلیں اور گاڑیاں  پانی میں بند ہوگئیں۔

حکومتی مشینری بارش کا پانی نکالنے کے لیے کہیں بھی دکھائی نہیں دے رہی۔

Advertisement

دوسری جانب گجر نالے کی سطح بلند ہونے سے بارش اور نالے کا گندہ پانی گلیوں میں آگیا ہے۔گجر نالے  کے مکین نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

گجر نالے کی اطراف کی آبادی کے مکین اپنی مدد آپ کے تحت گھروں کو محفوظ بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار
اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر