
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ پاکستان اورچین افغان امن عمل کے لیے تعاون کررہے ہیں۔
چین کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے پاکستان،چین،افغانستان اور نیپال کے وزرائے خارجہ کی ویڈیو کانفرنس منعقد کی گئی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی درخواست پر ان کی جگہ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیارنے کانفرنس میں شرکت کی۔
اس موقع پر خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنےکے لیے چین کے تعاون پرشکرگزارہیں۔ پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔گوادرپورٹ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا آغاز ہوچکا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ورچوئل کانفرنس کے لیے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں کہا کہ میں اپنی مصروفیات کے سبب اس اہم چار ملکی کانفرنس میں شرکت نہیں کر پایا ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی جگہ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار کو اس کانفرنس میں شرکت کی درخواست کی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں چینی قیادت کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے کورونا وائرس جیسے اہم موضوع پر چار ملکی کانفرنس کا انعقاد کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News