سربراہ تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ تمام پاکستانیوں کو اپنے ایثار کے جذبے کے تحت ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے اہل وطن اور عالم اسلام کے مسلمانوں کو ذلحج کے چاند کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اہل وطن اور تمام مسلمانوں کو میری جانب سے ذلحج کے چاند کی بہت مبارکباد ہوں۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث یہ سال مختلف آزمائشوں سے بھرپور ہے، اللہ تعالی’ اس چاند کو ہم سب پر برکتِ ایمان، خیریت اور سلامتی والا کردے۔
سربراہ تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ تمام پاکستانیوں کوایک دوسرے کا ساتھ دینا ہو گا،سب اپنی حیثیت کے مطابق اپنے پڑوسیوں اور رشتے داروں کی مدد کریں کیونکہ اللہ ہم سب کی عبادت اور نیک اعمال کو قبول فرمانے والا ہے۔
فواد چوہدری نے چاند سے متعلق نیا پنڈورا باکس کھول دیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز مرکزی رویت حلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ملک میں کسی مقام پر چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد یکم ذی الحج بروز بدھ کو ہوگی جبکہ ملک بھر میں عید الضحیٰ یکم اگست کو منائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
