Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت نے کراچی میئر کو مفلوج کیا ہوا ہے، اسد عمر

Now Reading:

سندھ حکومت نے کراچی میئر کو مفلوج کیا ہوا ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے میئر کراچی کو مفلوج کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے لئے کئے جانے والے دھرنے میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ میئر کراچی سندھ حکومت کی وجہ سے کام نہیں کرپا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پہلے متحدہ قومی موومنٹ کو کراچی کی آواز اٹھانے میں مشکلات تھیں لیکن آج  اہم فیصلے کرنے والے لوگ کراچی سے تعلق رکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی کے بجلی کا نظام پرائیویٹائز کیا گیا کراچی کی نجکاری نہیں کی گئی لیکن اب حکومت کراچی کے عوام کی مشکلات حل کرنے کیلئے کے الیکٹرک کو مدد فراہم کرے گی اور اگر کے الیکٹرک مسائل کے حل میں ناکام ہوئی تو ہم کے الیکٹرک کو تحویل میں لے سکتے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگلے سال گرمیوں سے قبل کراچی کے لئے ساڑھے پانچ سو میگاواٹ بجلی کا اضافہ کیا جائے گا اور 2023 سے قبل ہم کراچی کو 2150 میگاواٹ بجلی سپلائی میں اضافہ کیا جائے گا۔

Advertisement

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کراچی کا بجلی کا مسئلہ اور دیگر مسائل حل کریں گے کیونکہ حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر تمام مسائل کر حل۔کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

جب تک کراچی کو آئینی حق نہیں دیا جائے گا تب تک کراچی کے مسائل حل نہی ہوں گے، اس حوالے سے سپریم کورٹ میں کیس زیر التوا ہے، چیف جسٹس اس کیس کو جلد سماعت کیلئے مقرر کریں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں بن قاسم پلانٹ کی ٹرپننگ کے باعث لوڈشیڈنگ ہورہی ہے اور اگلے تین دن تک بن قاسم پلانٹ بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ موخر
جامشورو پولیس سے مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، 2 کا تعلق پنجاب سے نکلا
کراچی: 9 ماہ 10 روز میں ٹریفک حادثات میں 665 افراد جاں بحق، 10 ہزار سے زائد زخمی
ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر