
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ الحاق ثبوت ہے کہ انکے دل میں پاکستان بستا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سمجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک پیغام میں یوم الحاق پاکستان پر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ طاقت اور جبر کے ذریعے زیر کرنےوالوں کے منہ پر تاریخ کا زور دارطمانچہ ہے۔
کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ الحاق ثبوت ہے کہ انکے دل میں پاکستان بستا ہے۔یہ فیصلہ طاقت اور جبر کے ذریعے زیر کرنےوالوں کے منہ پر تاریخ کا زور دارطمانچہ ہے۔کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منزل کے حصول تک ان کی اخلاقی، سیاسی اورسفارتی حمایت پوری قوت سےجاری رکھیں گے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) July 19, 2020
اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منزل کے حصول تک ان کی اخلاقی، سیاسی اورسفارتی حمایت پوری قوت سےجاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں،اس دن کو منانے کا مقصد اس عہد کی تجدید کرنا ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور اسکے پاکستان سے الحاق تک جدوجہد جاری رہے گی۔
کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں
انیس جولائی 1947 کو کشمیریوں نے نظریاتی طور پر پاکستان سے رشتہ جوڑ کر الحاق کا فیصلہ کیا، آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے اجلاس کے دوران کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد متفقہ طورپر منظور کی گئی۔
کشمیر ی اس دن اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ الحاق تک تحریک جاری رکھی جائے گی۔
جذبہ آزادی سے سرشار کشمیریوں کا آج بھی یہی نعرہ ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News