Advertisement
Advertisement
Advertisement

25 جولائی کو پاکستان میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا، بلاول بھٹو

Now Reading:

25 جولائی کو پاکستان میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ  آج 25 جولائی ہے اور پاکستان میں یہ دن یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  ہمیں سب یاد ہے کہ جو نتائج آئے ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ پاکستان بھر میں پولنگ ایجنٹس کو پولنگ سٹیشن سے باہر نکالا گیا تھا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ   فارم 45 غائب کرائے گئے اور آج تک 90 فیصد فارم غائب ہیں، جو موجود ہیں ان پولنگ ایجنٹس کے دستخط نہیں ہیں ۔ میڈیا کو پولنگ اسٹیشن تک رسائی نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کے عوام اور سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں کہ اس سیلکٹڈ عمران کو جانا پڑے گا، اگر کورونا وائرس نہ آتا تو پاکستان کی سیاسی جماعتیں اس وقت سڑکوں پر ہوتیں۔

چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ   ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا تجزیہ ہے کہ جتنی کرپشن اس حکومت میں ہوئی اتنی کبھی نہیں ہوئی۔اس حکومت نے اپنے دور میں سب سے زیادہ ایمنسٹی دی۔

Advertisement

بلاول بھٹو نے کہا کہ بی آر ٹی بنانے والوں کو مزید کام پاکستان میں دیا جارہا ہے اور انہیں نیب سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔عمران خان نے ہر مافیا کو این آر او دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  چینی ، تیل مافیا اور اب کلبھوشن کو بھی این آر او دے دیا۔ جس نے کشمیر کا سفیر بننا تھا وہ کلبھوشن کا وکیل بن گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر