Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام سے عید الاضحی سادگی سے منانے کی اپیل

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام سے عید الاضحی سادگی سے منانے کی اپیل
عید الاضحی

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوام سے عید الاضحی سادگی سے منانے اور کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کردی۔

اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ عیدپر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں ،کورونا وائرس کے اثرات کم ہوئے ہیں مگراب بھی احتیاط بے حد ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا کے مکمل خاتمے کے لئے ہر فرد کو سماجی ذمہ داری نبھانی ہوگی، احتیاط کریں اور کورونا سے بچیں کیونکہ اسی میں بھلائی ہے جبکہ میں خود بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروں گا۔

کراچی کے مختلف مقامات پر نمازِ عید کے اوقات کار

سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے کورونا کے متاثرین کی تعداد میں خاطر خواہ کمی آرہی ہے، گزشتہ 24گھنٹے میں صرف 218کورونا پازیٹو کیس آئے جبکہ 2مریض جاں بحق ہوئے اور کورونا سے متاثرہ 82526 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں سوا 7لاکھ سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ عید الاضحی پر ایس او پیز پر عملدرآمد کیا گیا تو مزید اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر