
رینجرز کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں پہلوان گوٹھ، ریڑ ھی گوٹھ، خاصخیلی گوٹھ،بن قاسم ٹاؤن،زکریا گوٹھ،گڈاپ ٹاؤن، باجوڑی محلہ، عیسیٰ نگری، گلشن اقبال ٹاؤن،گورنگی ٹاؤن، لیاقت آباد ٹاؤن، بلال کالونی نارتھ کراچی ، نیو کراچی ٹاؤن ، راجپوت محلہ ، گلبرگ ٹاؤن ، سرجانی ، موسیٰ کالونی،نیول کالونی ، بلدیہ ٹاؤن،سرانی گوٹھ، ڈسکو موڑ، اورنگی ٹاؤن،سینگو لائن، لیاری ٹاؤن اور گردونواع میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ کومبنگ آپریشن کسی بھی جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
تر جمان سندھ رینجرز نے کہا کہ آپریشن کے علاقوں میں گلیوں کی مکمل ناکہ بندی کی گئی ہے اور گھر گھر تلاشی کی گئی ہے جبکہ مشتبہ افراد کے لیے بائیو میٹرک ویری فکیشن کا عمل بھی کیا گیا۔
تر جمان سندھ رینجرز نے یہ بھی کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں کیے جانے والے کومبنگ آپریشن میں رینجرزکا موٹرسائیکل اسکواڈ اور النسا ریپڈ ایکشن فورس بھی شریک ہے۔
ڈی جی رینجرز کا کھارا در اور درخشاں پولیس اسٹیشنز کا دورہ
تر جمان سندھ رینجرزنے مزید کہا کہ کومبنگ آپریشن کے دوران علاقوں میں ا آنے جانے والے تمام افراد اور گاڑیوں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News