
معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کے رضاکار قومی جذبے سے سرشار اور قومی خدمت کیلئے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کی خدمات شجرکاری مہم میں بروئے کار لانے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران عثمان ڈاز نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کے جوان محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر ملک بھر میں شجر کاری مہم میں اپنا کردار ادا کرینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوان شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینگے اور پاکستان کو سرسبز و شاداب بنا نے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔
ملاقات میں معاون خصوصی ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کا جذبہ قابل تحسین ہے کیونکہ اس فورس کے رضاکاروں نے ایمرجنسی صورتحال میں بلا معاوضہ خدمات دی ہیں۔
اس سے قبل سسٹین ایبل ڈوولپمنٹ گول 2020 کی رپورٹ کے بارے میں اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی ملک امین اسلم کی جانب سے اہم خطاب کیا گیا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے حدف کو ڈیڈلائن سے دس سال پہلے حاصل کرلیا ہے اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے حدف تیرہ کلائیمٹ ایکشن کو حاصل کرنا پاکستان کے لیے اہم کامیابی ہے۔
ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ کورونا وبا فطرتی وسائل کے بے دریغ استمعال کے باعث سامنے آئی ہے اور مستقبل میں وبائی امراض کو روکنے کے لیے ہم سب کو ملکر فطرت کو تفظ فراہم کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلین ٹری اور ٹین بلین ٹری سونامی جیسے منصوبوں نے اس حدف کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا، ان منصوبوں کو عمل میں لانے میں صوبائی حکومتوں نے اہم کردار ادا کیا اور جنگلات کے رقبے میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News