
ڈسٹرکٹ کیچ میں دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز کی معمول کی پیٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ سے ایک جوان شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈسٹرکٹ کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی معمول کی پیٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک جاوید کریم شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں تین سپاہی زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کا واقعہ تربت سے 35 کلومیٹر جنوب مشرق میں پیش آیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News