
کراچی میں تھانوں میں اسٹریٹ کرائم اور ایمرجنسی سے دوچار شہریوں کیلئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے۔
اب کسی بھی شہری کیساتھ اگر کوئی واردات ایسے مقام پر ہو جہاں دو یا تین تھانوں کی حدود ملتی ہوں، تو شہری قریب ترین تھانے میں جا کر مقدمے کا اندراج کرا سکے گا۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں شہری قریب ترین پولیس موبائل یا پولیس اسٹیشن سے مدد لے سکے گا۔
ایس ایچ او ایمرجنسی کے حالات سے دوچار شہری کی فوری مدد اور مقدمے کے اندراج کا پابند ہوگا۔
اس سہولت کا اطلاق عام حالات اور متفرق نوعیت کے مقدمات میں نہیں ہوگا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کراچی میں تعینات تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ اسٹریٹ کرائم کے شکار شہریوں کو تھانوں کی حدود کا تعین کرنے میں پریشان نہ کیا جائے۔
اگر کسی جرم کے سرزد ہونے میں تھانوں کے درمیان حد کی کنفیوژن ہو تو کسی بھی ایک تھانے میں مقدمہ درج کردیا جائے گا۔
کراچی میں ایمرجنسی یا اسٹریٹ کرائم کے شکار شہری کو حدود کے تعین کے تنازعہ میں پریشانی ہورہی ہے، شہریوں کو ہر طرح سے سہولت فراہم کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News