پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو تیسری قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن یادیو کو تیسری قونصلر رسائی دینے کے حوالے سے رسمی طور پر آگاہ کر دیا ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سیکیورٹی اہلکار کے بغیر قونصلر رسائی دینے کی پیشکش کی ہے۔ پاکستان کو بھارت کے جواب کا انتظار ہے۔
کلبھوشن بھارتی سفارتکاروں کو پکارتارہا لیکن انہوں نے ایک نہ سنی، وزیر خارجہ
یاد رہے کہ گذشتہ روز بھارتی درخواست پر کلبھوشن یادیو کو دوسری قونصلر رسائی دی گئی تھی ۔قونصلر رسائی دن 3 بجے فراہم کی گئی تھی جس میں بھارتی ہائی کمیشن کے 2 افسران نے کلبھوشن یادیو سے ملاقات کی تھی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ویانہ کنونشن کے تحت پہلی قونصلر رسائی 2 ستمبر 2019 کو فراہم کی گئی تھی جبکہ 25 دسمبر 2017 کو کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کرائی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
